تازہ تر ین

اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ 17 ماہ بعد منظور

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سربراہ بی این پی اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ گزشتہ رات منظور کیا اور ان کا استعفیٰ اسی تاریخ سے منظور ہوا جس تاریخ کو انہوں نے دیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل جنوری 2026 تک بطور ممبر قومی اسمبلی تمام مراعات بھی استعمال کرتے رہے۔

یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دیا تھا، سردار اختر مینگل کا استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کیا گیا ہے۔

سردار اختر مینگل این اے 256خضدار ون سے فروری 2024 میں رکن قومی اسمبلی تھے اور ان کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی ہے جس پر اگلے 3 ماہ کے اندر ضمنی الیکشن ہو سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain