- اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 15-16 فروری کو آسٹریلیا کے شہر ویانا جائیں گے جہاں ویانا میں آسٹرین قیادت سے ملاقات اور بات چیت کا دور کریں گے۔
وزیراعظم ویانا سے نجی دورے پر 2 روز کے لئے لندن جائیں گے، شہباز شریف لندن سے 18 فروری کو واشنگٹن کے لئے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کی بیٹھک میں شرکت کریں گے، 20 فروری کو امریکی صدر سے دوطرفہ ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ شخصیات اور حکام پر مبنی ایک وفد بھی ہوگا۔





































