- اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان اور ایرانی وزیر خارجہ عباسی عراقچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
پاک ترکیہ کے دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی تاہم دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران انہوں نے قریبی رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔




































