تازہ تر ین

اٹھارہ فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات

محکمہ موسمیات کے مطابق ​رمضان 1447ھ کے نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور ​سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ​پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 8 منٹ تک ہوگا اور ​بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 47 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 13 منٹ تک رہے گا، آزاد جموں و کشمیر میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بج کر 58 منٹ پر ختم ہوگا اور ​گلگت بلتستان میں رویتِ ہلال کا وقت شام 6 بج کر 53 منٹ تک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق​18 فروری کی شام ملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain