کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ طویل انتظار اور شب و روز اذیت کے بعد جہانگیر روڈ پر تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے۔
سڑک تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کے مطابق تین ہٹی سے گرومندر تک جہانگیر روڈ کو روایت سے ہٹ کر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ جہانگیر روڈ پر ڈامر لگا کر روایتی سڑک نہیں بنائی جا رہی بلکہ کنکریٹ بچھانے کے بعد پیور لگائے جا رہے ہیں۔
ٹھیکیدار کے مطابق گرومندر تک پیور لگانےکا کام ایک ہفتے میں مکمل ہوگا اور پھر دوسرے مرحلے میں گرو مندر سے تین ہٹی کی سڑک کی تعمیر ہوگی۔






































