تازہ تر ین

صدر نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے  والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی ۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی ہے اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی ملازمت کی شرائط و ضوابط میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ایوان صدر کے مطابق ترمیم کےتحت ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کےلیے’اسپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس‘ متعارف کرایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain