تازہ تر ین

جنوبی کوریا کے معروف اداکار 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، آخری پوسٹ وائرل

جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ یون وو 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار جنگ یون وو نے کوریا کے مشہور ڈراموں میں اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا۔

ان کے سپر ہٹ ڈراموں میں ‘Welcome To Waikiki 2’ اور ‘Bride Of The Sun’ شامل ہیں۔

اداکار کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو غم میں مبتلا کردیا ہے تاہم ان کی فیملی کی جانب سے  موت کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

اداکار کی موت سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کی گئی آخری پوسٹ خاصی وائرل ہورہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain