- ڈسکہ: شادی والے گھر کچے مکان کی چھت گرنے سے آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ لوڑھکی گورائیہ میں پیش آیا جہاں مشتاق کی بیٹی کا ولیمہ تھا، گھر میں مہمان موجود تھے اور شادی ہال جانے کی تیاریاں کر رہے تھے کہ اچانک گھر کے کچے مکان کی چھت گر گئی جبکہ زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے بھی شامل ہیں۔
اہلِ علاقہ اور ریسکیو نے فوری طور پر چھت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق تین خواتین کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔





































