تازہ تر ین

نئی ریگولیشن کا اثر زیادہ آمدنی والے لوگوں پر پڑے گا: اویس لغاری

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سردار اویس لغاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریگولیشنز سے متعلق باتیں ہو رہی ہیں، نیٹ میٹرنگ سے متعلق ریگولیٹر نے 5 بار ریگولیشنز میں تبدیلی کی اور نیٹ میٹرنگ کے 6 سے 7 ہزار صارفین ہیں۔

سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئی سولر پالیسی پر تنقید ہو رہی ہے، میں کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، اس وقت سولر کی مد میں جو بجلی کی پیداواری صلاحیت 20 سے 22 ہزار میگا واٹ ہے، اس میں سے 6 سے 7 ہزار سولر نیٹ میٹرنگ پر ہیں، ان 7 ہزار میں سے 22 سو میگاواٹ انڈسٹری نے لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریگولیشن کا اثر ان لوگوں پر پڑے گا جنہوں نے سولر میٹر لگائے ہوئے ہیں، سولر ملک کے پوش علاقوں میں لگایا گیا ہے۔

وزیر بجلی کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ سے ملک کی اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہے اور نئی ریگولیشن کا اثر زیادہ آمدنی والے لوگوں پر پڑے گا۔  


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain