تازہ تر ین

پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد سالانہ پارلیمانی سماعت میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گیا

سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ 12 اور 13 فروری کو نیویارک میں منعقدہ سالانہ پارلیمانی سماعت میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کے 80 سال مکمل ہونے پر منعقدہ عالمی پارلیمانی اجلاس میں پاکستان کا مؤثر کردار اجاگر کیا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور آئی پی یو کے صدر سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، سالانہ آئی پی یو پارلیمانی سماعت میں امن، پائیدار ترقی اور جمہوری حکمرانی پر اہم مکالمہ ہوگا۔

سید یوسف رضا گیلانی عالمی فورم پر “پیکٹ فار دی فیوچر” اور کثیرالجہتی نظام کی مضبوطی پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

عالمی وعدوں کو قومی حقائق میں ڈھالنے اور جمہوری زوال کے چیلنجز پر پارلیمانی ذمہ داریوں پر غور ہوگا، پاکستان کا چھ رکنی پارلیمانی وفد عالمی پارلیمانی سفارت کاری میں فعال شرکت کرے گا۔

اقوامِ متحدہ ہیڈکوارٹرز، نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں دنیا بھر کے پارلیمنٹرینز اور سفارتکار شریک ہوں گے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ اور عالمی تعاون کے استحکام کے لیے متحرک کاوشیں کر رہے ہیں۔

سالانہ پارلیمانی سماعت 2026 قومی پارلیمانوں اور اقوامِ متحدہ کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا، پاکستان عالمی چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور عوام دوست پالیسی سازی کی حمایت کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain