بھارت میں ایک بیٹی نے نجومی کے ‘کالے جادو’ کے دعوے کے بعد اپنی ماں کو ہی قتل کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا کے تماکورو ضلع میں پیش آیا جہاں 33 سالہ سُچترا نے اپنی 55 سالہ والدہ پشپاوتی کو مارنے کا انتہائی قدم اٹھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سُچترا اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھی جس کے والد کا 18 ماہ قبل انتقال ہوا تھا، والد کے انتقال کے بعد وہ نجومی سے رابطے میں رہی اور نجومی نے دعویٰ کیا کہ اس کی والدہ نے کالا جادو کیا جس کے باعث اس کے والد دنیا سے چلے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماں کو قتل کرنے کے بعد موت کو طبعی قرار دے کر آخری رسومات کی تیاری کرنے میں جلدی کرنے لگی جس پر گاؤں والوں کو شک ہوا اور پولیس طلب کی گئی جہاں دوران تفتیش سُچترا نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔




































