بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ منی لانڈرنگ کیس میں قید ملزم سوکیش چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے پر بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو لگژری ہیلی کاپٹر تحفے میں دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوکیش چندر شیکھر اس وقت 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں قید ہے۔
ملزم کا مبینہ طورپر اداکارہ جیکولین سے ماضی کا تعلق بتایا جاتا ہے اور اب ملزم نے دعویٰ کیا ہےکہ اس نے جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر 30 کروڑ روپے مالیت کا لگژری ہیلی کاپٹر تحفے میں دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ سوکیش چندر شیکھر نے ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ اداکارہ کو ایک محبت بھرا خط بھی لکھا جس میں اداکارہ کو اپنی ’بوٹا بوما‘ یعنی (خوبصورت گڑیا) کے طور پر مخاطب کیا۔
سوکیش چندر نے خط میں لکھا کہ میں نے ایک مہنگا اور لگژری ائیربس ایچ سیریز ہیلی کاپٹر تحفے میں دیا ہے جسے خاص طور پر اداکارہ کے نام کے حرف JF سے ڈیزائن کروایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوکیش چندر شیکھر اداکارہ کو ایک یاٹ اور ایک جیٹ سمیت دیگر مہنگے تحفے دینے کا دعویٰ بھی کرچکا ہے۔




































