بالی وڈ اداکارہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پروینا دیش پانڈے نے بالی وڈ کی کامیاب فلموں میں اداکاری کی، انہوں نے بالی وڈ میں سپورٹنگ کردار سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور اپنی آخری سانس تک کینسر سے جنگ لڑتی رہیں۔
اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی اور بتایا گیا کہ پروینا دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
اداکارہ نے ہندی اور مراٹھی سنیما، ٹیلی ویژن، تھیٹر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔






































