تازہ تر ین

کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: مومنہ اقبال

اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ صوبہ پنجاب کو سراہ رہی ہیں، مومنہ نے کہا کہ اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے۔

مومنہ سے فیصل قریشی  نے کہا آپ تو کراچی والوں کے لیے بھی کوئی ایسی بات کہیں، حکمرانوں سے کوئی اپیل کریں، ہماری تو سُن نہیں رہے ہوسکتا ہے آپ کی سُن لیں۔

فیصل قریشی کی بات پر مومنہ اقبال نے کہا کہ میں نے تو کہا کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتادے ہمیں، کیونکہ اب میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو یہ شہر بھی میرا ہی ہوا، پھر مجھے یہاں پر تھوڑے مسئلے ہوجاتے ہیں۔

مومنہ اقبال نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایک مریم نواز یہاں (کراچی) بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہو جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain