تازہ تر ین

ایران کیخلاف جنگ، امریکا کے روزانہ 891.4 ملین ڈالر اخراجات ہونے لگے

ایران کے خلاف جنگ امریکا کے بجٹ پر بہت بھاری پڑ رہی ہے جب کہ جنگ کے ابتدائی 100 گھنٹوں میں ہی تقریباً 3.7 ارب ڈالر بارود کی نذر ہوگئے۔

واشنگٹن میں موجود امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS) کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف امریکا کی جنگ کے ابتدائی 100 گھنٹوں میں تقریباً 3.7 ارب ڈالر کی بھاری لاگت آئی، جو اوسطاً روزانہ 891.4 ملین ڈالر بنتی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کے بیانات کے مطابق جنگ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے باعث محکمہ دفاع کو اس تنازعے کی مالی اعانت کے لیے موجودہ بجٹ سے زیادہ فنڈز درکار ہوں گے۔

سی ایس آئی ایس کے مطابق فضائی مہم کے آغاز میں جدید اور مہنگے ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ امریکا کم لاگت والے گولہ بارود استعمال کرے گا جس سے لاگت میں کمی آ سکتی ہے۔

تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ اس جنگ کے اخراجات بجٹ میں شامل نہیں تھے، اس لیے محکمہ دفاع کو کسی مرحلے پر اضافی فنڈز درکار ہوں گے کیونکہ اندرونی طور پر بجٹ میں بڑی کٹوتیاں سیاسی اور آپریشنل طور پر مشکل ہو سکتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain