تازہ تر ین

عطا تارڑ سے سندھ کے تعلیم یافتہ نوجوان کی ملاقات، ملازمت کی یقین دہانی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سندھ کے شہر خیرپور سے تعلق رکھنےو الے تعلیم یافتہ نوجوان اظہر میمن سے ملاقات کی اور انہیں ملازمت دلانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سندھ کے شہر خیرپور سے تعلق رکھنے والے اظہر میمن نے 2003 میں کراچی یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا جن کی جدوجہد اور مشکلات کی ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں اظہر میمن نے ماضی سے لے کر موجودہ مشکل حالات تک کی کہانی بیان کی۔

عطا اللہ تارڑ نے اظہر میمن کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے انتہائی قابل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اظہر میمن سے ملاقات ایک بے حد جذباتی لمحہ تھا۔ میں نے ان کو ملاقات کے لیے اسلام آباد مدعو کیا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ملازمت کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ اقدام سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے، لوگ اسے ایک مثبت اور انسانی رویے کی مثال قرار دے رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain