تازہ تر ین

کراچی میں صاف پانی اور سندھ میں گھروں کی تعمیر کیلیے کروڑوں یوروز کا قرض

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ21 لاکھ گھروں کی تعمیرنو کےلیے 10 کروڑ یورو قرض فراہم کیا جائے گا۔

یورپین یونین مشن اسلام آباد نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو یورپی انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے ہاؤسنگ اور واٹر منصوبوں کیلئے 16کروڑ یورو کی فنڈنگ کی جائے گی۔

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ21 لاکھ گھروں کی تعمیرنو کےلیے 10 کروڑ یورو قرض فراہم کیا جائے گا جب کہ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر پر 6کروڑ یورو خرچ کیےجائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق نئے منصوبوں سےکراچی کے 22 لاکھ افراد کو روزانہ 30کروڑ لیٹر صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ یورپی انویسٹمنٹ بینک ایک دہائی بعد پاکستان میں دوبارہ مالی معاونت فراہم کرے گا۔

منصوبے یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وےسرمایہ کاری حکمت عملی کاحصہ ہیں۔ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان بزنس فورم میں قرض معاہدوں کا اعلان کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain