Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
    • ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ہائی پروفائل تقریب میں اپنی 80ویں سالگرہ منائی
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ
    • نیتن یاہو ایران سے ہار گئے؟ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا دھماکہ خیز دعویٰ
    • ایران پر جنگ مسلط ہوئی تو پوری قوم ایک مٹھی بن گئی، صدر پزشکیان
    • یورپی یونین کا میٹا کو بڑا حکم!
    • اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری، نئی رپورٹ جاری
    • جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
    • عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی
    • امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی
    • رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا
    • آج ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامن
    • نیویارک کی تاریخی فتح؛ سان انتونیو کو شکست دے کر 53 سال بعد چیمپئن بن گیا
    • زرعی اسٹوریج کیلیے 7۔1 ارب مختص کرنے پر اظہار تشویش
    • چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب
    • اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو
    • بھارت: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
    • امریکا ایران معاہدے پر کل دستخط ہونگے، ٹرمپ کا اعلان
    • غیر ملکی ایجنسیاں ’جاسوس کچھوؤں اور مچھلیوں‘ کے ذریعے چینی سمندروں پر نظر رکھ رہی ہیں: چین کا دعویٰ
    • کینیڈی نے عمارت سے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام مٹا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آج سے بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

    By Khabrain Newsمئی 2, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    محکمہ موسمیات نے آج رات سے 4 مئی تک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 4 مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں 5 مئی تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ برقرار رہے گا، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
    خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،اسی طرح سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔
    دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی اضلاع میں02 مئی سے 04 مئی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے،صوبہ کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، خیبر، باجوڑ، مہمند، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی تیز بارش اور آندھی کی توقع ہے۔
    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں پشاور، مردان اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے اسلام آباد اور مری سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارشیں ہوں گی،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے،ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں اگلے 2 روز تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
    شہر لاہور کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے،ہوا میں نمی کا تناسب تقریباً 50 فیصد اورہواکی رفتار تقریباً 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈکی گئی ہے، لاہور میں مطلع صاف ہے اور دن چڑھتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شہر بھر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
    دوسری طرف پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے بالائی سندھ میں آندھی اور مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیاگیاہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 مئی کو شمال مغربی علاقوں میں داخل ہوگا،نئےسسٹم کے زیرِ اثر 2 اور 3 مئی کو بالائی سندھ میں گرد آلود آندھی اور مٹی کے طوفان کا امکان ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    کائنات اظہر اسلام آباد کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر بن گئیں

    لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نئے چیف آف آرمی اسٹاف ہندوستان ہونگے

    امریکہ ایران معاہدے پر 24 گھنٹے میں دستخط ہو سکتے ہیں:شہباز شریف

    تازہ ترین

    عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی

    امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی

    رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا

    چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب

    اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.