اسلام آباد: دنیا بھر میں قائم تمام پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سفارتخانوں نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کردیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ سروس کب تک معطل نہیں رہیں۔
سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بیرون ممالک سفارت مشنز میں پاسپورٹ سروسز اگلے اعلان تک معطل رہیں گی۔
پاسپورٹ آفس حکام نے بتایا کہ ہیڈ آفس میں تکنیکی خرابی کے باعث سروسز معطل کی گئیں ہیں، پاڈپورٹ سروسز معطل ہونے باعث پاکستانی شدید پریشان ہیں اور انہوں نے حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔





































