تازہ تر ین

قطر سے دو ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے، مزید سپلائی کیلیے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق

قطر سے دو ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ ایل این جی کی مزید سپلائی کے لیے پاکستان اور قطر کا قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے بروقت سہولت کاری سے پاکستان کو ایل این جی سپلائی پر اظہارِ تشکر کیا۔

 

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی ترجیح یہ ہے کہ ضروری منظوریوں کے ساتھ دوست ممالک سے سپلائیز حاصل کی جائیں، ایسے وقت میں قطر کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain