لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خواتین سے درخواست ہے خدارا کسی بھی صورت اپنی تصویر شیئر مت کیجیے، تصاویر اور ویڈیوز سے ملزمان انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ این سی سی آئی اے کے آفس میں عوامی مسائل سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ماں اور بہنوں سے درخواست ہے اپنی تصویر کسی سے شیئر نہ کریں، خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز سے ملزمان انہیں بلیک میل کرتے ہیں، سائبر کرائم کے پاس بچیوں سے ہراسانی کے کیس سب سے زیادہ آ رہے ہیں، بچیوں اور عام آدمی کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کرنے جا رہے ہیں ، محسن نقوی۔ان کا کہنا تھاکہ کوئی آپ سے آن لائن پیسے مانگ رہا ہے تو ہر گز ٹرانسفر مت کیجیے، کوئی شخص بیمار بن کر آپ سے پیسے مانگے تو بھی رقم ٹرانسفر مت کیجیے ، بچیوں اور عام آدمی کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں این سی سی آئی اے کے پاس 61 افراد ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سائلین کے مسائل حل کرنے کیلئے نفری پوری کی جائے، این سی سی آئی اے نے کئی اہم کیسز میں ملزمان کو پکڑا ہے، سائبر پولیس کو ہر طرح سے مضبوط کرینگے، سرکاری ملازم ہو یا کوئی اور سائبرکرائم میں جو بھی ملوث ہوا پکڑا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواست ‘ ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب
- واہگہ زون افسران کی نا اہلی اور سعپرستی کی وجہ سے سب سے زایدہ غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف
- نشاندہی کی صورت میں بھرپور کارروائی کی جائیگی:ترجمان
- واہگہ زون کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی تصویری جھلکیاں
- لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ملاقات کررہے ہیں۔
- مریم اورنگزیب سے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات
- اسلام آباد:شہری امریکی سفارتخانے کی جانب سے پہلی شاہکار فنکار ایلومنائی آرٹسٹ نمائش میں فن پارے دیکھ رہے ہیں۔
- عرب ملکوں کی سعودی ایئرپورٹ اور آئل فیلڈ پر حوثیوں کے مہلک حملوں کی مذمت
- چین سے مزید179الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ گئیں
- شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ضبط شدہ سامان کی نیلامی کے نئے قواعد تیار
- پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- کاربن ٹیکس کی رقم کس صوبے کو کتنی مل رہی ہے، کسی کو کچھ معلوم نہیں: شیری رحمن
- اسلام آباد:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر عرفان دبوروف ملاقات کررہے ہیں۔
- عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے نئے سفیر عرفان داوودوف کی ملاقات
- چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ’ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا طریق کار غلط قرار دیتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- ڈاکوں چوروں کا گٹھ جوڑ شہری لاکھوں روپے نقدی گاڑیوں سے محروم
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- پٹرولیم لیوی جماعت اسلامی کے 150 شہروں میں دھرنے لانگ مارچ کی تیاری
