لاہور ( این این آئی)چین سے درآمد کی جانے والی مزید179 الیکٹرک بسیں کراچی کی بندر گاہ پر پہنچ گئیں۔بسوں کی کھیپ چین کی بندرگاہ ینگ کا سے روانہ ہوئی تھی اور بحری جہاز ایم وی روئیننگ 6کے ذریعے کراچی پہنچی۔ 179بسوں کی کھیپ ٹیکسلا کینٹ میں واقع مارگلہ ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ کو فراہم کی جائے گی۔
