لاہور(خبریں ڈیجیٹل)لاہور میں انسولین کی عدم دستیابی کے بعد موسمی انفلوئنزا ویکسین کی ممکنہ قلت نے بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔ ملک میں فلو ویکسین کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دوا ساز کمپنیوں نے موجودہ قیمتوں پر ویکسین درآمد کرنے میں مشکلات کی نشاندہی کی ہے۔17 اگست 2026 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں انفلوئنزا ویکسین درآمد کرنے والی دو مقامی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے قیمتوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔ کمپنیوں کا مقف تھا کہ موجودہ قیمتوں پر درآمد اور ترسیل کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہے، جس کے باعث آئندہ سیزن کے لیے ویکسین کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

