پاکستان کی پہلی موٹروے صوبہ پنجاب میں سرگودھا ڈویڑن کے ایک وسیع علاقے سے گزرتی ہے۔ اسی شاہراہ پر کوٹ مومن انٹرچینج کے ایک طرف محض چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹا سا گاو¿ں کوٹ عمرانہ واقع ہے۔تین سے چار ہزار آبادی کے اس گاو¿ں میں حال ہی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے خطرناک حد تک زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔مقامی افراد اور گاو¿ں کے چند معززین کی جانب سے حکومتِ پنجاب کی توجہ اس جانب مبذول کروائے جانے پر رواں ماہ اس گاو¿ں میں ایک تشخیصی کیمپ لگایا گیا۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے اس کیمپ کے دوران پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے حکام نے گاو¿ں کی تقریباً تمام آبادی کی سکریننگ کرتے ہوئے 2717 نمونے حاصل کیے جنھیں تشخیص کے لیے لاہور بھجوایا گیا۔