لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل حنا مقدس نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ وہ فیشن کی دنیا کا ایک جگمگاتا نام بننا چاہتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابتک وہ بہت سارے فیشن شوز کا حصہ بن چکی ہیں جو پاکستان اور دیگر ممالک میں منعقدکیئے گئے ہیں اور ان فیشن شوزمیں انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ریمپ کو مسخر کیا ہے۔ حنا مقدس نے کہاکہ فیشن انڈسٹری میں آپ کو بہت سنبھل سنبھل کر چلنا پڑتا ہے اس میں لڑکھڑانے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ آپ کا ایک قدم لڑکھڑایا اور آپ شوسے آٹ ہوگئیں اور اس سے آپ کا سارا اعتماد رفوچکرہوجاتاہے۔حنا مقدس نے مزید کہاکہ ان دنوں وہ مختلف گلوکاروں کی ویڈیوز،ڈرامہ سیریلز اور فیشن شوٹس میں کا م کررہی ہیں۔