تازہ تر ین

سینیٹ انتخابات: (ن) لیگ کے حمایت یافتہ 15 اور پیپلز پارٹی کے 12 امیدوار کامیاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کی 52 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ 15 امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی نے مجموعی طور پر 12 اور تحریک انصاف نے 6 نشستیں حاصل کیں۔سینیٹ کی 52 نشستوں کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے پہلی مرتبہ سینیٹ انتخابات میں ا?زاد امیدواروں کی حیثیت سے حصہ لیا۔سینیٹ کی 33 جنرل، علمائ / ٹیکنوکریٹس کی 9 ، خواتین کی 8 اور اقلیت کی 2 نشستوں کے لیے 131 امیدوار میدان میں تھے۔سینیٹ انتخابات 2018 کے بعد اب سینیٹ میں مسلم لیگ ن کی 33 نشستیں ہوگئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی نشستیں کم ہوکر 20 نشستیں رہ گئیں۔سینیٹ میں آزاد ارکان کی تعداد 17، پاکستان تحریک انصاف کی 12، ایم کیو ایم کی 5، نیشنل پارٹی کے 5، جے یوآئی ف کی 4، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی 3، جماعت اسلامی کی نشستیں بڑھ کر 2ہوگئیں۔اس کے علاوہ سینیٹ میں اے این پی کی ایک نشست رہ گئی ہے جبکہ بی این پی ایم اور مسلم لیگ فنکشنل کی بھی ایک ایک نشست ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain