تازہ تر ین

کراچی میں فیشن ڈیزائنرزسرگرم ،مختلف کلیکشنزمتعارف

کراچی(شوبزڈیسک)موسم بہار کی آمد کے سلسلے میں کراچی میں فیشن ڈیزائنرز سرگرم ہوگئے۔ اس حوالے سے لگاتار المیرا اور جے ڈاٹ نے رنگا رنگ کلیکشنز کی تعارفی تقریبات منعقد کیں جس میں ماڈلز ایمن خان ، مدیحہ خان، رضوان علی جعفری ، احمد علی ،ژالے سرحدی سمیت دیگر نے شرکت کی ،فنکاروں نے ان کے ملبوسات زیب تن کرکے واک کی ، وسیم اکرم شلوارسوٹ کلیکشنزبھی متعارف ہوئیں جس کیلئے ماڈل ایمن خان اور رضوان علی جعفری کو المیرا کے ملبوسات کے لئے خصوصی طور پر منتخب کیا گیا ہے اسی طرح جے ڈاٹ نے ”رنگ ہم سے ہیں“نامی کلیکشن کے عنوان سے اپنے ملبوسات متعارف کرائے ، تقریب میں ژالے سرحدی نے کہا فنکاروں کی ترجیحات میں جدید فیشن ڈیزائنرز کے نئے ڈیزائن کردہ ملبوسات شامل ہوتے ہیں اس بار بھی لان کا سیزن توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ عائشہ احمد نے بتایا ہر چیز کی شروعات گھر سے ہوتی ہے۔

اور ہم اس برانڈ کو اس مقام پر پہنچانا چاہتے ہیں جہاں یہ پاکستانی ثقافت سے ایک گہرا تعلق قائم کرسکے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain