بہاولنگر(تحصیل رپورٹر) بہاولنگر تھانہ تخت محل کے علاقہ میں وڈیرہ زمیندار کے ملازم اللہ رکھا نے چھ سالہ کلاس اول کے طالب علم ابو بکر کو قریبی فصلوں میںلے گیا جہاں بچے سے مبینہ زیادتی کی اور بچے کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اس واقعہ کی درخواست کاروائی کے لیئے تھانہ تخت محل کے ایس ایچ او کو دی جس پر دو دن گزرنے کے باوجود بھی کاروائی نہ کی اس واقعہ کی کاروائی کے لیئے محمد عمران پاشا ایڈوکیٹ سیول جج بہاولنگر کی عدالت میں چھ سالہ بچہ ابو بکر کو پیش کیا اور کہاکہ اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی ہے جس پر سیول جج بہاولنگر نے اس بچے کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ بچے کا میڈیکل کر وا کہ مقدمہ درج کیا جائے بچے کے والد نے خبریں کی ٹیم ملک مقبول احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے چھ سالہ بچے ابو بکر کے ساتھ اللہ رکھا نامی شخص نے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کی جس کا پولیس نے با اثر امیندار کے کہنے پر مقدمہ درج نہیںکیا میرا وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے