تازہ تر ین

دانیال عزیز نے توہین عدالت کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے توہین عدالت کا ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کرتا ہے، غلط رپورٹنگ کے نتائج ہمیشہ منفی نکلتے ہیں جبکہ دانیال عزیز توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوے عدالت سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا بھی کردی ہے۔دانیال عزیز کی جانب سے پیر کےروزسپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کرتا ہے،غلط رپورٹنگ کے نتائج ہمیشہ منفی نکلتے ہیں، عوامی نمائندوں کے الفاظ کو باآسانی سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال کیا جا سکتا ہے، ہمیشہ زیر التوائ مقدمات پر ضابطہ اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کی، چینلز کی بھی ذمہ داری ہے کہ ضابطہ اخلاق سے ہٹ کر تقاریر نشر نہ کی جائیں، جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میڈیا کیلئے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے، جبکہ دانیال عزیز کا یہ بھی کہنا ہےے کہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، تقاریر میں کبھی آئینی اداروں کے وقار کو کم کرنے کی کوشش نہیں کی، عدالتی کارروائی اور انصاف کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بنا، میرے خلاف جاری توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج منگل کو ہوگی جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain