لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم ناقص کارکردگی دکھانے کے باعث سب کی تنقید کا نشانہ بن رہی ہے لیکن ایسے میں ٹیم کے مالک رانا فواد سوشل میڈیا سلیبرٹی ضرور بن گئے اور ان کے بعد کپتان برینڈن میکلم نے بھی ایسا چھکا مارا ہے کہ ہر لاہوری انہیں دل دے بیٹھے گا۔سب سے پہلے انہیں جو جملہ بولنے کیلئے کہا گیا وہ تھا جنے لہور نئیں تکیا او جمیا ای نئیں۔ برینڈن میکلم نے بخوبی اس جملے کو پنجابی زبان میں ادا کیا اور پھر اس کا مطلب بھی پوچھا کہ آخر یہ ہے کیا؟ جب انہیں مطلب بتایا گیا تو وہ کافی حیران ہوئے اور شائد ان کے دل میں لاہور دیکھنے کی خواہش بھی پیدا ہوئی ہو گی۔