اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کے میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں میں ایک بار پھر کرپشن کا الزام عائد کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنےبیان میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے میٹرو سمیت اورنج لائن منصوبوں کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔
عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی کرپشن کے باعث راولپنڈی میٹرو 5 ارب روپے کا نقصان کرچکا ہے، اس پیسے سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین اسپتال بنایا جاسکتا تھا۔