لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں بسنت منانے اور اسکی اجازت کیلئے کائٹ فلائنگ ایسوی ایشن کے نمائندگان نے لاہور میں بسنت منانے کی درخواست ڈی سی لاہور کو دی ۔ ڈی سی کیس کا جائزہ لینے اور قواعد و ضوابط کیمطابق کیس مئیر لاہور کرنل (ر ) مبشر جاوید کو ریفر کر دیا ہے ۔ ایکٹ کیمطابق ضلع ناظم ، مئیر لاہور کو بسنت کے حوالے سے اجازت دینے یا نہ دینے کی اتھارٹی ہے ۔
