سپریم کورٹ میںاینکر پرسن کیس کی سماعتکے موقع پر نجی ٹی وی چینل کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس نے ڈاکٹر شاہد مسعود سے کہا کہ آپ نے سنسنی پھیلائی ہے، معافی کا وقت گزر گیا،عوامی سطح پرتسلیم کریں کہ آپ نےغلطی کی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران شاہد مسعود سے مکالمہ کیا کہ آپ معافی مانگیں پھر دیکھیں گے کیا کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے رپورٹ چیلنج کرنی ہے تو ہفتے تک کر دیں۔