تازہ تر ین

رہائی کے بعد متنازع تقریر: نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا ایک اور نوٹس جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جیل سے رہائی کے بعد عدلیہ مخالف گفتگو پر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سابق سینیٹر کے وکیل کامران مرتضیٰ مقدمے کی پیروی سے دستبردار ہوگئے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں نہال ہاشمی کی نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ٹریفک جام میں وکلائ مل گئے تھے، میں نے وکلائ سے کہا کہ جیل میں بند لوگ گالیاں دیتے ہیں، میں نے وہی الفاظ دہرائے جو جیل میں قیدی کہہ رہے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ا?پ کی ویڈیو ابھی عدالت میں چلاتے ہیں ، اپنی باتیں خود سن لیں ، ا?پ نے بیان میں گالیاں دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ا?ج ا?پ کو کالے کوٹ میں دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے ، کیوں نہ ا?پکا وکالت کا لائسنس معطل کر دیں ، ایسے شخص کو وکالت کا حق نہیں۔نہال ہاشمی نے کہا کہ میرا لائسنس معطل ہوا تو میں کھاوں گا کیسے؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جن کے لیے گالیاں دیتے ہیں وہ بندوبست کر دیں گے، کونسل بتائے نہال ہاشمی کو لائسنس کیسے جاری ہوا۔ عدالت نے پاکستان بار کونسل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain