اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے بینک ا?ف پنجاب کے حصص میں مبینہ ہیر پھیر سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی انکوائری شروع کر دی۔چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب راولپنڈی نے بینک ا?ف پنجاب کے حصص میں مبینہ ہیر پھیر پر متعلقہ حکام کیخلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ بینک کے سربراہ نعیم الدین کیخلاف بھی انکوائری کا ا?غاز کر دیا گیا۔نیب ترجمان کے مطابق بینک ا?ف پنجاب کے شیئرز میں ہیر پھیرسے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، دوسری جانب نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں اشتہاری ملزم عبدالحمید کو گرفتار کر لیا، ملزم بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے الزام میں نیب کو مطلوب تھا۔
