لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے خلوص نیت سے عوام کی خدمت کو اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ہے اور ہمارا دور پاکستان کی تاریخ کا شفاف اور بہترین دور ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار، تیز رفتاری اور شفافیت کےساتھ مکمل کرکے اہم سنگ میل عبور کئے ہیں۔ شفافےت،معےار اور تےزرفتاری سے منصوبوں کی تکمےل پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کا اعزازہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے فلاحی پروگراموں سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے اور پر امن، روشن ، محفوظ اور مضبوط پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تاریخی کارنامہ ہے۔وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اورانہیں ریلیف کی فراہمی ہے۔ عوام کی ماےوسےوں کو خوشےوں اور تکلےفوں کو راحت مےں بدلنے کی کاوشیںرنگ لا ئی ہیں اور صوبے بھر میں فلاح عامہ کے مکمل ہونے والے منصوبے اپنی مثال آ پ ہیں۔انہوں نے کہا کہ متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظرانداز کیا گیا اور زبانی جمع خرچ کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیا گیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو مقدم رکھا ہے اور علاقے کی ترقی کے لئے آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز دیئے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شاندار فتح حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کیلئے عملی طور پر ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور ان کے جھوٹ کی سیاست بھی عوام کے سامنے ہے۔ دھرنا دینے والوں نے بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے اور قوم کا قیمتی وقت ضائع کرکے بہت ظلم کیا ہے۔ جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبردار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔جھوٹے عناصر نے ہمیشہ عوام کی تکالیف اور مسائل بڑھانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام جانتے ہیں کہ پونے پانچ برس کے دوران کس نے ان کی بے لوث خدمت کی ہے اور کس نے دھرنے دے کر وقت ضائع کیا ہے۔ دھرنے دینے والوں نے اپنے صوبے میں بھی ڈلیور نہیں کیا اوریہ عناصر اب اپنے صوبے کے عوام کا بھی سامنا نہیں کر سکتے کیونکہ کے پی کے کے عوام بھی نا م نہاد تبدیلی کے کھوکھلے دعو¶ں سے عاجز آچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتھک محنت اور شبانہ روز کاوشوں کے باعث ملک سے اندھیرے دور ہوئے ہیں اور مسلم لیگ(ن) کوششوں سے قوم کو امن ملا ہے اور ملک میں تجارتی ومعاشی سرگرمیاں بڑھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ءکے الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ دین اسلام کی تعلیمات کا اہم حصہ ہے۔اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے،کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ مسلم لیگ (ن) نے خواتین کے تحفظ، عزت و احترام میں اضافے اور انہیں معاشرے میں باوقار مقام دلانے کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ خواتین کے حقوق کے حوالے سے وضع کردہ پالیسی پر مو¿ثر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔ حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے حقوق کے تحفظ کےلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ خواتےن کے حقوق کے تحفظ اوران کےخلاف تشدد کی روک تھام کےلئے موثر قانون سازی کی گئی ہے ۔ خواتےن کی دادرسی اورانہےں فوری انصاف کی فراہمی کےلئے ملتان مےں سٹےٹ آف دی آرٹ سنٹر قائم کردےاگےاہے اوران سنٹرز کا قیام صوبے کے دیگر شہروں میں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تحت کام کرنے والے تمام فیصلہ ساز بورڈز اور کمیٹیوں میں خواتین کو 33فیصد نمائندگی دی گئی ہے۔سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ5فیصد سے بڑھا کر15فیصد کیا گیا ہے جبکہ سرکاری اداروں میں بھرتی کے لئے مقررکی جانے والی ہر کمیٹی میں ایک خاتون ممبر کا ہونا لازم قرار دیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی لاکھوں خواتین کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے بلاسود قرضہ جات دئیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گردوں کے امراض سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کے منانے کا مقصد عوام الناس میں گردوں کے امراض سے بچاﺅ ، علاج اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گردوں کے امراض کے معیاری علاج معالجے کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے اور ہسپتالوں میں گردوں کے مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہے، اسی طرح صوبے بھر کے سرکار ی ہسپتالوں میں ڈائلسیز کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سینٹر قائم کیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے کا آعاز ہو چکا ہے، بلاشبہ یہ سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو معیاری علاج معالجہ فراہم کر رہا ہے اور جدید طبی سہولتےں اےک چھت تلے مل رہی ہیں۔