اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نواز شریف کا کہنا ہے تمام ریفرنسز بوگس ہیں ، میری پیدائش سے پہلے کے اثاثے ڈھونڈے جا رہے ہیں ، رابرٹ ریڈلے کی گواہی ہمارے حق میں گئی۔ انہوں نے کہا رضا ربانی کا نام دینے کا مقصد تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سے بچا جائے ، ہارس ٹریڈنگ روکنے سے متعلق قانون سازی کیلئے تیار ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے بھی ہارس ٹریڈنگ ہو گی ، ہارس ٹریڈنگ بری روایت ہے جس کا سد باب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ن لیگ سینیٹ میں واحد اکثریتی جماعت ہیں ، اپنا امیدوار لانا ہمارا حق ہے ، فضل الرحمان ، محمود اچکزئی ، حاصل بزنجو کو ملا کر اچھی خاصی تعداد بن جاتی ہے، بلوچستان میں دو تین ماہ پہلے ہی ہارس ٹریڈنگ شروع ہو گئی تھی۔