تازہ تر ین

اس ہارر فلم کو پورا دیکھنا کیا واقعی ممکن نہیں؟

سپین (ویب ڈیسک)اگر تو آپ ہارر فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ اسپین میں بننے والی فلم ‘ ویرونیسا’ کو مکمل دیکھنے کی ہمت نہ کرسکے، کم از کم ہزاروں افراد نے تو کچھ ایسا ہی کیا ہے۔نیٹ فلیکس پر گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی اس ہسپانوی ہارر فلم نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جسے انتہائی خوفناک فلم قرار دیا گیا ہے اور بیشتر افراد اسے پورا دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرسکے۔انٹرنیٹ پر فلموں کی ریویو سائٹ روٹن ٹماٹوز پر اسے 100 فیصد ریٹنگ دی گئی ہے اور ناظرین اس کو دیکھ دیکھ کر پاگل ہورہے ہیں۔اس فلم کی نیٹ فلیکس پر ریلیز کے بعد متعدد افراد نے ٹوئٹر پر پوسٹس کرکے دیگر لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ دیکھنے سے پہلے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ یہ اتنی خوفناک ہے کہ پوری دیکھنے کی ہمت کرنا مشکل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain