اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں بارش کی پشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب، سندھ سمیت میدانی علاقوں میں خشک موسم کا راج ہے ، بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، استور سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی تین درجے گر گیا ، کالام میں منفی تین ، سکردو میں منفی ایک ڈگری سردی پڑی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔