چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈز پر وزیراعلٰی پنجاب کی تصاویر شائع کرنے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے استفسارکیا کہ پیسہ عوام کا ہے ، وزیراعلٰی کی تصویریں کیوں لگائی جا رہی ہیں، شہباز شریف کو زیادہ شوق ہے تو پیش ہو کر وضاحت کریں جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ وزیراعلٰی پنجاب کی کاوش ہے۔
