لاہور (خصوصی رپورٹ) پولیس کی یونیفارم ایک بار پھر تبدیل ہونے کے قریب‘ 5 مختلف رنگوں کی یونیفارم کے خاکے بھجوا کر تجاویز طلب کرلی گئیں۔ جلد ہی سفارشات آئی جی کو بھجوا دی جائیں گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی فنانس محمد طاہر سمیت دیگر اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف رنگوں پر مشتمل پانچ مختلف رنگوں کی وردیوں پر بحث کی گئی۔ صوبہ بھر کے افسروں کو مجوزہ وردیوں کی ریٹنگ کرنے کی ہدایت بھی کردی تھی۔ حتمی فیصلہ کردی گئی۔ حتمی فیصلہ سی پی اوز‘ آر پی اوز‘ ڈی پی اوز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
