اسلام آباد(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں بارش، جب کہ پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان میٹ آف کا کہنا ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران کوئٹہ، ڑوب، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویڑن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب پیر سے بدھ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں ا?ندھی، گرد آلود ہوائیں اور ڑالہ باری بھی ہوسکتی ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں پر برف کے گالے گریں گے۔