ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور شردھا کپور کی نئی فلم ”بتی گل میٹرچالو“کی شوٹنگ کی تازہ تصویر جاری کردی گئی جس میں دونوں اداکاروں ایک موٹربائیک پر سواری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور اورشردھا کپور نئی فلم ” بتی گل میٹرچالو“ کی شوٹنگ میں مصروف جہاں ایک سین عکسبند کروانے کیلئے شردھا کپور شاہد کے ساتھ بائیک پر بیٹھی ہیں یہ تصویر فلم کے سیٹ سے لی گئی ہے۔فلم میں شاہد کپور ایک عام لڑکے کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو کرپٹ ملکی نظام کو بدلنے کی ٹھان لیتاہے۔فلم کی ہدایات شری نرائن سنگھ دے رہے ہیں جو کہ 31 اگست کو ریلیز ہو گی۔