نئی دہلی(بی این پی ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا نام دوسرے علاقے کی ووٹر لسٹ میں شامل کرنے پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ نئی دہلی کے رہائشی ہیں تاہم حیران کن طور پر گورکھ پور کے لوک سبھا انتخابات کیلئے ان کا نام 822ویں نمبر پر ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا۔اس غلطی کو بوتھ لیول افسر سنیتا چوبے نے پکڑا جس پر سب ڈویڑنل مجسٹریٹ پنکج سری واستو نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔