تازہ تر ین

پی ایس ایل3؛ سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

شارجہ: (ویب ڈیسک )پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا، البتہ وہ اپنی ٹیم کے آخری میچ میں شرکت اور بولنگ کے اہل ہوں گے۔سنیل نارائن پی ایس ایل 3 کے نو میچز کھیل چکے مگر انھیں حیران کن طور پر رپورٹ نہیں کیا گیا تھا مگر جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے احتجاج کیا تو حکام ایکشن لینے پر مجبور ہو گئے جس کا کوئی فائدہ نہ ہو گا۔معین خان نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویسٹ انڈین کرکٹر واضح طور پر چکنگ کر رہے ہیں تاہم حیران کن طور پر امپائرز نے ان کے ایکشن کی رپورٹ نہیں کی، پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ ہو رہی ہے ایسے میں اتنی اہم بات کو نظرانداز کرنا درست نہیں، ان کا کہنا تھا کہ مشکوک ایکشن کے حوالے سے دہرا معیار رائج ہے، دنیا نے ہمارے سعید اجمل کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دے کر قبل از وقت کیریئر ختم کرا دیا، حفیظ اپنے ملکی ایونٹ میں بولنگ نہیں کر رہے لیکن پی ایس ایل میں کسی امپائر میں جرات نہیں کہ سنیل نارائن کے خراب ایکشن کی رپورٹ کرے، وہ اب تک 9 میچز کھیل چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain