شارجہ(نیوزایجنسیاں ) پاکستان سپر لیگ میں(آج) اتوار کو کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میںرات9بجے شروع ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ میچز میں 14 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کراچی کنگز 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ کوالیفائر میں جو بھی ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک موقع ہوگا اور وہ ایلمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سے پنجہ آزما ہو گی۔ ایلمنیٹر ون میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیمیں 20 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایلمنیٹر ٹو 21 مارچ کو لاہور جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آخری لیگ میچ میں فتح کی بدولت کراچی کنگز نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے اور ایونٹ کے پلے آف میں ان کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔کراچی کنگز نے ایونٹ کے آخری راو¿نڈ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی جبکہ کراچی کنگز کی فتح کے ساتھ ہی پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ملتان سلطانز بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ایونٹ کے پہلے پلے آف میں کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا اور اس میچ کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منگل ہونے والے ایونٹ کے پہلے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا اور اس میچ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ پہلے پلے آف کی شکست خوردہ ٹیم سے دوسرے ایلیمنیٹر میں ہو گا۔