تازہ تر ین

کرکٹ میں کس کھلاڑی نے کتنے لاکھ ڈالرکمائے ایسی حیرت انگیزکمائیاںکہ انتہا ہو گئی

دبئی (ویب ڈیسک )کھیلوں کی دنیا اور دولت کی ریل پیل کے درمیان ہمیشہ سے ایک گہرہ تعلق رہا ہے۔ ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جب گلیوں میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کو قومی وبین الاقوامی سطح پراپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا تو انکے رنگ ڈھنگ ہی تبدیل ہوگئے۔ دنیامیں ٹاپ کرکٹرز اپنی انٹرنیشنل کرکٹ سے تقریباً10لاکھ ڈالر سالانہ کماتے ہیں جبکہ مقامی ٹورنا منٹس اور لیگ کرکٹ سے ہونیوالی آمدنی اس سے ہٹ کر ہے۔ اسکے برعکس ٹاپ پاکستانی کرکٹرز کواپنے سالانہ کنٹریکٹس سے بہت کم مالی فائدہ ہوتا ہے۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے سال 2017ئ میں 14لاکھ 69 ہزار ڈالر سے زائد کمائے جبکہ زمبابوے کے کیپٹن گرائم کریمر کو صرف86ہزار ڈالر ملے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی تھے جنہوں نے2017ءکے اختتام تک صرف ٹیسٹ کرکٹ سے 10لاکھ ڈالرز کے لگ بھگ کمائے۔ دنیامیں ٹاپ کرکٹرز اپنی انٹرنیشنل کرکٹ سے تقریباً10لاکھ ڈالر سالانہ کماتے ہیں جبکہ مقامی ٹورنا منٹس اور لیگ کرکٹ سے ہونیوالی آمدنی اس سے ہٹ کر ہے۔ اسکے برعکس ٹاپ پاکستانی کرکٹرز کواپنے سالانہ کنٹریکٹس سے بہت کم مالی فائدہ ہوتا ہےبیشتر بورڈز اپنے کھلاڑیوں کو کمرشیلی حقوق سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے حصہ دیتے ہیں جبکہ دیگر ایسا نہیں کرتے یا پھر وہ مختلف طریقے سے رقم تقسیم کرتے ہیں۔ انگلینڈ، اسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کوان کے بورڈز کی کمرشیلی آمدنی کا ایک حصہ ملتا ہے جس کی ان کے کنٹریکٹس میں ضمانت دی جاتی ہے۔ تاہم مختلف کرکٹ بورڈذ اپنے پلیئرزکو جو ادائیگی کرتے ہیں اس میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے ادائیگی کیلئے اپنے کرکٹرز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کردیا ہے پہلے گریڈ میں شامل ٹاپ کرکٹرز کو 180,000 ڈالرز دا کئے جاتے ہیں۔ دوسری کیٹگریری میں شامل مڈل کرکٹرز کو80,000ڈالرز جبکہ تیسرے کیٹگری میں شامل نسبتاً فی میچ ملتے ہیں۔ پی سی بی اس رقم کی ادائیگی اپنے مرکزی اسپانسر سے” لوگو“ استعمال کرنے کی مد میں وصول رقم میں سے کرتی ہے۔ عالمی سطح پر کرکٹرز کی جانے والی ادائیگیوں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ پہلے گروپ میں انگلینڈ اور ا?سٹریلیا ہیں دوسرے میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز، اگلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ، جبکہ چوتھے گروپ میں زمبابوے ، سری لنکا، پاکستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain