رائے ونڈ (اےن اےن آئی ) سابق چیئرمین آئی سی سی ظہیر عباس نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کے پہلے کی نسبت زیادہ میچز پاکستان منتقل ہوئے ہیں،توقع ہے کہ اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ ان خےالات کااظہارانہوںنے سندر سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے اس بار پاکستان کولفٹ ہینڈ فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی کی شکل میں نیا ٹیلنٹ ملاہے امیدہے کہ وہ آگے تک جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتے ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر آصف علی ٹیپو نے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد صنعتی ورکروں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے جبکہ ظہیر عباس کی شرکت ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔