تازہ تر ین

بارش نے سکاٹس امیدو ں پر پانی پھیر دیا

ہرارے(اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے 2019ءآئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا، کالی آندھی نے ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس مرحلے کے آخری میچ میں سکاٹ لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کیلئے بھی ٹکٹ کٹوا لیا، سکاٹش ٹیم نے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 35.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر 125 رنز بنائے تھے کہ تیز بارش شروع ہو گئی، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو میچ کو ختم کر دیا گیا، اسطرح کالی آندھی کی ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے فتح یاب قرار پائی۔ بدھ کو کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.4 اوورز میں 198 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کالی آندھی کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 2 کے سکور پر کرس گیل اور شے ہوپ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ایون لیوس اور مارلون سیموئلز نے عمدہ بیٹنگ کر کے ٹیم کو تباہی سے بچایا، لیوس 66 اور سیموئلز 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہٹمائر 4، کپتان جیسن ہولڈر 12، روومان پاویل 15، کارلوس بریتھویٹ 24، ایشلے نرس اور پال 5، 5 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، سفیان شریف اور بریڈ ویلر نے 3، 3 اور لیسک نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں سکاٹش ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 35.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر 125 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد میچ مکمل نہ ہو سکا اور کالی آندھی کی ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے کامیاب قرار پائی، فتح کے ساتھ ہی کالی آندھی نے نہ صرف ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا بلکہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے میں بھی جگہ بنا لی، مونسی 32 اور لیسک 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

، کراس 4، کپتان کائل کوئٹزر 2، جونز 14، میک لیوڈ 21 اور بیرنگٹن 33 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کیمر روچ اور ایشلے نرس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain