تازہ تر ین

معیاری فلموں کے ذریعے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی مل سکتی ہے

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ وماڈل مایا علی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارمیں تبدیلی سے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی اب آسان ہورہی ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مایا علی نے کہاکہ ہالی وڈ اوربالی وڈ میں ایسی بے شمارمثالیں موجود ہیں، جن میں نہ توفلم کی پکچرائزیشن پرکروڑوں روپے خرچ ہوئے اورنہ ہی سٹارکاسٹ شامل کی گئی۔ بس فلم کی کہانی اورجدید ٹیکنالوجی سے ایک ایسی فلم بنائی گئی، جس نے ریلیز ہوتے ہی سب کواپنا گرویدہ بنالیا۔مایا نے کہا کہ یہ بحث تو اب دم توڑچکی ہے کہ ایک اچھی اورسپرہٹ فلم بنانے کے لیے کثیرسرمایہ سب سے ضروری ہوتا ہے۔ یہی نہیں اگرہم دنیا بھرمیں بہترین فلمیں قراردی جانے والی فلموں کی فہرست کا جائزہ لیں توان میں اکثریت کی کہانی بہت مضبوط تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain